Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

200 مسافروں سے بھرے طیارے کے تمام ٹوائلٹ سمندر کے اوپر بند

کے ایل ایم کو ہنگامی طور پر واپس لوٹنا پڑ گیا
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 06:33pm

بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی ایک پرواز کو اس وقت واپس لینڈنگ کروانا پڑی جب اس کے 9 میں سے 8 باتھ رومز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

یہ پرواز بحرِ اوقیانوس پر تھی جب پائلٹس نے ایک گھنٹے بعد واپسی کا سوچا، تاہم یوٹرن لینے سے پہلے بہت دیر تک جہاز کو اڑاتے ہی رہے۔

کے ایل ایم کے ترجمان نے ’بزنس انسائیڈر‘ کو بتایا کہ طیارے میں 200 سے زیادہ مسافر سوار تھے اور یہ ایمسٹرڈیم سے لاس اینجلس جارہا تھا۔

ایئر لائیو ڈاٹ نیٹ نے بتایا کہ طیارے کے 8 واش روم (بیت الخلاء) کام نہیں کر رہے تھے۔

فلائٹ اٹینڈنٹس نے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد اندازہ لگالیا کہ صرف ایک واش روم کام کر رہا تھا۔

فلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ پائلٹس نے ایک گھنٹے بعد سوچا ایمسٹرڈیم واپس جائیں اور شمالی انگلینڈ کا چکر بھی کاٹا مگر پھر انہوں نے پرواز جاری رکھی۔

دو گھنٹے بعد طیارے نے گرین لینڈ سے یو ٹرن لیا اور ایمیسٹرڈیم کے شفول ایئر پورٹ پر واپس لینڈ کرگیا۔ مسافروں کو ساڑھے چھ گھنٹے کا بلا جواز سفر کرنا پڑا۔

نئی پرواز کے لیے مسافروں کو نیا طیارہ دیا گیا۔

USA

Holland

KLM

TOILETS MALFUNCTIONING

U TURN