الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے بعد جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نتیجہ روکنے کے بعد جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں کامیاب اراکین اسمبلی کے نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں۔
آج بھی الیکشن کمیشن نے کئی صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے، تاہم، ان میں علی امین گنڈاپور کا نام کہیں شامل نہیں کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے پی کے 113 پر علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا تھا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب باقی چار امیدواروں کے نتائج جاری کردیے گئے تھے۔
تاہم کچھ دیر بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور این اے 44 اور پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان سے فاتح قرار پائے ہیں۔
دو ایم پی ایز کا علی امین گنڈاپور کی حمایت کا اعلان
دوسری جانب اپرکوہستان کے ایم پی ایز فضل حق اور لائق محمد نے علی امین گنڈاپور کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
دونوں نومنتخب ایم پی ایز کو اسپیکر ہاؤس میں پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنائی گئیں، علی آمین گنڈاپور نے نو منتخب ایم پی ایز کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی ، سابق گورنر شاہ فرمان، نامزد سپیکرعاقب اللہ بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.