Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان نے اپنے والد سمیت خاندان کے 12 افراد کو قتل کر دیا

واقعہ ایران کے جنوبی صوبے کرمان میں پیش آیا
شائع 18 فروری 2024 02:48pm

ایران ویسے تو دنیا بھر میں عالمی پابندیوں کے باعث بھی جانا جاتا ہے، تاہم ایک خبر ایسی آئی ہے، جس میں ایک ایرانی نے خاندان کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے

ایران کے شہر کرمان میں واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کو کلاشنکوف کی گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ حیرت انگیز طور پر حملہ آور نے اپنے والد کو بھی قتل کر دیا۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قتل کرنے والا نامعلوم شخص مقامی شخص تھا، جس نے اپنے ہی والد سمیت خاندان کے 12 افراد کو لقمہ اجل بنا دیا۔

جنوبی صوبے کرمان میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس کی بروقت کاروائی سے نامعلوم حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے رواں سال جنوری میں ایرانی آرمی بیس پر ایک جوان نے فائرنگ کر کے 5 اہکار کو قتل کر دیا تھا۔

firing

Iran