Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مزید نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

آزاد امیدوار 3 روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 05:39pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 92 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں جبکہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 43 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد امیدواروں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ اور این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان کامیاب ہوئے جبکہ این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کامیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار ، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ( ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک، ایک رکن کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار 3 روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 8 پر الیکشن ملتوی ہونے جبکہ این اے 11، این اے 15، این اے 27، این اے 28، این اے 38، این اے 40، این اے 43 اور این اے 44 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف) نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مزید 2 نشستیں حاصل کرلیں

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45 کے نتائج روک دیے

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 92 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار تین دن میں سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی صوبائی اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

پی کے 112 اور 115 سے دو پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

پی کے 111،114 ،32 سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

پے کی 1 سے 19 ، پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے۔

پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر ازاد امیدوار فتح یاب ہوئے۔

پی کے 38 ،39 اور پی کے 42 سے پی کے 71 تک تمام صوبائی نشتوں پرآزاد امیدوار بازی لے گئے۔

پی کے 76 ،77 ،81 پر بھی فتخ آزاد امیدواروں کو ملی، پی کے 83 سے 90، پی کے 92 ، 93 ،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب، پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔

پی کے 104 سے پی کے 110 تک تمام صوبائی نشستیں آزاد امیدواروں کے حصے میں آئیں۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 10 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری۔

این اے 252 سے ن لیگ کے سردار یعقوب ناصر کا نوٹیفکیشن جاری۔

این اے 256 سے اختر مینگل، این اے 257 سے جام کمال کا نوٹیفکیشن جاری۔

خالد حسین مگسی اور محمود خان اچکزئی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی جاری۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024

national assembly seats

independent candidates