Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

لسبیلہ، مہمند اور بھکر میں ٹریفک حادثات، 12 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع
شائع 18 فروری 2024 11:21am

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور پنجاب کے ضلع بھکر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لسبیلہ

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے، افسوسناک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی ذراٸع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا ہے جہاں سے شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جاٸے گا۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید جو کہ کراچی سے گوادر جارہی تھی اور الممتاز کوچ گوادر سے کراچی آرہی تھی کہ تصادم ہوگیا۔

مہمند

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو غلنئی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

بھکر

ادھر پنجاب کے ضلع بھکر میں دریا خان روڈ پر ٹریلر نے ایمبولینس کو ٹکر مادی، حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایمبولینس مریض کو دریا خان اسپتال سے ڈسٹرکٹ اسپتال بھکر منتقل کر رہی تھی جبکہ حادثہ ٹریلر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

مزید پڑھیں

سندھ اور خیبرپختونخوا میں مختلف ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق

’خرابی کے باعث بس ہچکولے لے رہی تھی‘ - لسبیلہ حادثے کا مقدمہ درج

لسبیلہ بس حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے نمونے لیب پہنچا دئیے

بلوچستان

traffic accident

Road Accident

lasbela

buses collision