Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی انچارج پر حملہ، بیٹے سمیت جاں بحق

بھائی کو خبر ملی تو وہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
شائع 17 فروری 2024 09:52pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

خیبرپختونخوا کی تحصیل مالاکنڈ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی انچارج پر حملہ ہوا ہے جس میں سیکیورٹی انچارج وکیل خان بیٹے اور ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے وکیل خان کے ایک بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین دو موٹرسائیکلوں پر گھر جارہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر وکیل خان اپنے دونوں سمیت سوار تھے، جبکہ دوسری بموٹر سائکل پر ان کا ایک ساتھی سوار تھا۔

مقتول وکیل خان کے بھائی کو خبر ملی تو وہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے درگئی میں احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔

Malakand

Wakeel Khan

Attack on security incharge