Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات میں 2 بھائی ایم این اے اور 2 بھائی ایم پی اے منتخب

چاروں بھائی 2018 کے الیکشن میں بھی انہی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوٸے تھے
شائع 17 فروری 2024 09:36pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں مگسی برادران نے الیکشن 2024 میں بھی منفرد اعزاز برقرار رکھا۔ عام انتخابات میں 2 بھائی ایم این اے اور 2 بھائی ایم پی اے منتخب ہوگئے۔

پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں مگسی برادران کو گزشتہ 3 دہائیوں سے یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہر عام انتخابات میں بیک وقت 2 بھائی رکن قومی اسمبلی اور 2 بھائی رکن صوباٸی اسمبلی منتخب ہوتے آرہے ہیں جو کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی ہے۔

8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں نوابزادہ خالد خان مگسی کچھی جھل مگسی نصیر آباد سے قومی اسمبلی کے رکن بنے۔

نوابزادہ عامر خان مگسی قمبر شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوٸے۔

نوابزادہ طارق خان مگسی جھل مگسی سے رکن صوباٸی اسمبلی بن گئے۔

نوابزادہ نادر خان مگسی شہداد کوٹ سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیتے۔

یہ چاروں بھائی 2018 کے عام انتخابات میں بھی انہی انتخابی حلقوں سے منتخب ہوٸے تھے۔

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results