Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے کمشنر راولپنڈی کی گرفتاری کی تردید کردی

کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا، ترجمان پولیس
شائع 17 فروری 2024 07:43pm

پولیس نے مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی گرفتارئی کی تردید کردی ہے۔

انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکشافات اور اعتراف کرنے والے کمشنر سے متعلق راولپنڈی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کمشنر کو فی الوقت گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ’راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے‘۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا بھی کہنا تھا کہ مستعفی کمشنر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا، جب تک کوئی پرچہ نہ ہو ہم کیسے گرفتار کرسکتے ہیں۔

rawalpindi police

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé