Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے باہر فائرنگ، نوجوان اور اس کا ساتھی گرفتار

کارکنوں نے گھیراؤ کرکے فائرنگ کرنے والوں کی پٹائی شروع کردی
شائع 17 فروری 2024 06:06pm

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جلسہ گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان اور اس کے ساتھی کو پکڑلیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے آج ملک بھر سمیت پشاور میں بھی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

اس احتجاج میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور شیر افضل مروت سمیت مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں نے خطاب بھی کیا۔

اس دوران جلسہ گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، کارکنوں نے گھیراؤ کرکے فائرنگ کرنے والوں کی پٹائی شروع کردی جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان اور اس کے ساتھی کو پکڑلیا۔

پولیس نےدونوں ملزمان کو کارکنوں سے چھڑا کر تھانے منتقل کردیا۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)