Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی خیبرپختونخوا نے گنڈا پور کیخلاف پریس کانفرنس کر ڈالی

سینکڑوں مقدمات میں ملوث ایک شحص کو وزارت اعلی کا منصب دیا جارہا ہے، صوبائی امیر جے یو آئی
شائع 17 فروری 2024 05:33pm
فوٹو ۔۔۔ فیس بک
فوٹو ۔۔۔ فیس بک

جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی نادیدہ قوتوں کی کارستانی ہے، نادیدہ قوتوں کو یہ دھاندلا مہنگا پڑے گا۔ سینکڑوں مقدمات میں ملوث ایک شحص کو وزارت اعلیٰ کا منصب دیا جارہا ہے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی نادیدہ قوتوں سے شکایات تھی لیکن اس بار تو ریکارڈ توڑا گیا ہے۔

صوبائی امیر جے یو آئی نے کہا کہ س انداز میں ان لوگوں نے دھاندلا کرکے سیٹوں کی بندر بانٹ کی ان کو لگتا ہے یہ ملک صرف انکا ہے۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ریکارڈ ساز دھاندلی نے 9 مئی کے بیانیے کو دفن کردیا ہے۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر نے کہا کہ سینکڑوں مقدمات میں ملوث ایک شحص کو وزارت اعلیٰ کا منصب دیا جارہا ہے۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پیغام دیا جا رہا ہے کہ کس قسم کے لوگوں کو قوم پر مسلط کیا جارہا ہے۔ 9 مئی کے واقعات سمیت سینکڑوں دیگر معاملات میں ملوث شخص سے ریاستی اداروں کے لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ دھاندلی اور ایسے لوگوں کو قوم پر مسلط کرنے میں ریاستی اداروں کا اہم کردار ہے، ہم ان کو بتا دینگے کے قوم کس کے ساتھ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہفتہ دس دن میں صوبائی جماعت کارکنوں کو کال دیکر بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے اجلاس کے بعد احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

JUIF

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

commissioner Rawalpindi