Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا

لیاقت چٹھہ سرکاری ملازمت سے 12 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں
شائع 17 فروری 2024 05:16pm

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو امریکی ویزا مل گیا۔

ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کو 13 فروری کو پانچ سال کیلئے امریکی ویزا ملا ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اعترافی بیان دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو ملوث قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن بالکل ٹھیک کروائے۔

اس بیان کے کچھ دیر بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

کمشنر کا براہ راست کردار نہیں، الیکشن کمشن، پنجاب حکومت نے دعوے مسترد کردیے

اپنی دھماکہ خیز پریس کانفرنس میں لیاقت علی چٹھہ نے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دیا کہ انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں کم از کم 13 ایم این اے امیدواروں کے نتائج آراوز سے تبدیل کروائے۔

’خودکشی کا سوچنے والے کل تک سرکاری میٹنگز اٹینڈ کر رہے تھے‘

لیاقت علی چٹھہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میں نے آج صبح کی نماز کے بعد خود کشی کی کوشش کی، پھر سوچا میں کیوں حرام کی موت مروں، کیوں نہ ساری چیزیں عوام کے سامنے رکھوں۔‘

لیاقت چٹھہ سرکاری ملازمت سے 12 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

US visa

liaquat ali Chatta

commissioner Rawalpindi

Rawalpindi Commissioner Exposé