Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کی گرفتاریاں: آج نیوز کے سوال پر نگراں وزیر اطلاعات پنجاب برہم

ہو سکتا ہے مظاہرین کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہو۔
شائع 17 فروری 2024 04:14pm

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر سوال کا جواب دینے کے بجائے آج نیوز پر ہی برہم ہوگئے، اینکر کے سوال پر عامر میر جواب دینے کے بجائے سوالات کرنے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم پولیس کی جانب سے خواتین سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار کر لیا۔

اسی حوالے سے جب آج نیوز نے نگراں وزیر اطلاعات سے موقف لینے کی کوشش کی تو عامر میر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہو سکتا ہے مظاہرین کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہو، جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہو۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ احتجاج میں کسی قسم کی توڑ پوڑ یا امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی خبر نہیں آئی، ساتھ ہی اس طرف بھی نظر ڈالی کہ دیگر پارٹیز کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں کسی قسم کی گرفتاری رپورٹ نہیں نا ہی احتجاج کرنے سے روکا گیا۔

اس سوال پر جواب دینے کے بجائے نگراں وزیر اطلاعات برہم ہو گئے اور جواب دینے کے بجائے سوال کرا اور فون ہی بندھ کر دیا۔

واضح رہے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

punjab