پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کے لیے ایک رکنی الیکشن ٹریبونل قائم
رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ نامزدگی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستوں پر سماعت کے لیے ایک رکنی الیکشن ٹریبونل قائم کردیا ۔
چیف جسٹس عامرفاروق کی جانب سے نامزدگی کی منظوری کے بعد رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ نامزدگی الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری الیکشن ٹریبونل کی سر براہی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد کی تینوں نشستوں سے متعلق مقدمات سنیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 139 کے تحت اسلام آباد کی نشستوں کے انتخابی چیلنج کررکھے ہیں۔
pti
Islamabad High Court
Election 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.