Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران تیز بارش کا امکان

متوقع بارش کے باعث میچزمتاثر ہونے کا خدشہ
شائع 17 فروری 2024 12:07pm

پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا پہلا میچ آج افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے جا رہا ہے، تاہم لاہور میں ہونے والے میچز کے دوران بارش کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔

لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں آج پی ایس ایل کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان آج شام 8 بجے کھیلا جائے گا۔

تاہم لاہور کی موسمی صورتحال کے پیش نظر 17 سے 21 فروری کے دوران ہونے والے میچز بارش کی نظر ہو سکتے ہیں۔

z

لاہور شہر میں 17 فروری سے 21 فروری کے دوران تیز ہواوؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

جبکہ چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا کہ درمیان بارش سے 19 اور 20 فروری کے میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔

lahore

Train

psl 9