پی ٹی آئی کس سے اتحاد کرے گی؟ حتمی فیصلہ آج
سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ اکثرہیت لینے والی پاکستان مسلم لیگ ن، پی پی اور ایم کیو ایم سے ہاتھ نہ ملانے کا اعلان کرنے والی پی ٹی آئی اے کی جانب سے آج اعلان کیا جائے گا کہ وہ کون سی پارٹی میں شامل ہوگی۔
موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا ہے کہ آج حتمی فیصلہ ہوجائے گا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے۔
آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں بیرسٹر گوہرنے کہا کہ آزاد حیثیت میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں اس لیے آج حتمی فیصلہ ہوجائے گا کہ کون سی پارٹی جوائن کرنی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق وہ آج ہی اس بات کا اعلان بھی کردیں گے۔
پاکستان میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جاری جوڑ توڑ اب ٹھنڈی پڑتی نظر آرہی ہے کیونکہ اس بار کے نتائج ماضی کی روایات کے برعکس خاصے مختلف رہے، سادہ اکثریت نہ ملنے کے باعث کوئی بھی پارٹی تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں اور اتحادی حکومت کی تشکیل بھی آسان نظر نہیں آرہی۔
پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے والے ان کے حمایت یافتہ امیدواروں نے قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں۔
Comments are closed on this story.