Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 7 سالہ بچے کا قاتل 15 سالہ کزن ہی نکلا

کچن کی چھری سے آبان کو قتل کیا وہ ماموں کو میری شکایت لگاتا تھا، ملزم
شائع 17 فروری 2024 12:07am
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

کراچی میں سات سالہ بچے آبان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، بچے کا قاتل اس کا پندرہ سالہ کزن ہی نکلا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

اعترافی بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، کچن کی چھری سے آبان کو قتل کیا وہ ماموں کو میری شکایت لگاتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ واردات کے بعد چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول آبان اور ملزم سفیان ایک گھرمیں رہتےتھے، ملزم سفیان آبان کی پھپو کا بیٹا ہے۔

بچے کے لرزہ خیز قتل کا مقدمہ ایک روز قبل درج کیا گیا تھا۔

واردات کا مقدمہ یوسف پلازہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نامعلوم ملزمان سات سالہ بچے کا گلا کاٹ کر کارڈیو اسپتال کے قریب جھاڑیوں میں زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ابان دوسری جماعت کا طالب علم اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

واقعے کے بعد بچے کو عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ اچانک شور شرابہ ہونے پر باہر آکر دیکھا تو بچہ زخمی حالت میں گرا ہوا تھا اور وہ بولنے کی کوشش کررہا تھا۔

karachi

Crime

Karachi Police

Child Killed