Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پی ٹی آئی پریس کانفرنس سے غیرملکی صحافی چلے گئے‘

پس منظر کے جملے ٹی وی چینلز پر نشر، اسٹیج کے قریب بدنظمی
اپ ڈیٹ 16 فروری 2024 11:56pm
پی ٹی آئی نے میریٹ ہوٹل میں مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بلایا تھا
پی ٹی آئی نے میریٹ ہوٹل میں مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بلایا تھا

اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس کے دوران بعض افراد کی آواز غیرارادی طور پر ٹی وی چینلز پر نشر ہوگی جس میں کچھ لوگوں کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”گورے تو چلے گئے ہیں، لوکل ہی رہ گئے ہیں۔“

یہ آواز بیک وقت آج نیوز سمیت کئی چینلز سے نشر ہوئی۔ اگرچہ اس کا سیاق و سباق واضح نہیں تھا تاہم ن لیگ کے سوشل میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جب پی ٹی آئی رہنما فارم 45 کے بجائے مختلف چینلز کے سکرین شاٹس دکھا رہے تھے تو غیر ملکی میڈیا اٹھ کر چلا گیا اور پریس کانفرنس کے اندر سے کسی کی اواز ائی ”گورے تو چلے گئے لوکل رہ گئے ہیں بس۔“

پریس کانفرنس کے پس منظر میں بولنے والے دو افراد یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ اس ماحول میں وہ (گورے) نہیں بیٹھ سکتے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو اظہار خیال کی دعوت دی تھی جس پر تقریریں شروع ہوئیں۔ پی ٹی آئی کے شیرافضل مروت بار بار امیدواروں کو کہتے رہے کہ وہ مختصر بات کریں گے اور صرف دھاندلی پر توجہ دیں۔

پی ٹی آئی نے میریٹ ہوٹل میں مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بلایا تھا جہاں فارم 45 کے ساتھ دھاندلی کا ثبوت دیا جانا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر اسٹیج کے دائیں جانب شورشرابا بھی دیکھا گیا جس پر پارٹی رہنماؤں نے کہاکہ شورشرابا کرنے والے یا تو خاموش ہو جائیں یا پھر حال سے باہر نکل جائیں۔

pti

Election 2024

FORM45

Election Rigging

pti press conference