Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی وفد سے ملاقات، آفتاب شیر پاؤ کا خیبرپختونخوا میں انتخابات پر تحفظات کا اظہار
شائع 16 فروری 2024 07:37pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے جمعہ کو اسلام آباد میں آفتاب شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران پارٹی فیصلے کا انکشاف کیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرقومی وطن پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، چاہتے ہیں کہ ہم آہنگی ہو اور استحکام آئے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 ثبوت ہیں ہمارے امیدوارجیتے ہیں مگر فارم 47 میں نتائج تبدیل کیے گئے، مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے، ہر پانچ سال بعد الیکشن ہوتے ہیں اورمتنازع ہوجاتے ہیں، انتخابات کا مقصد فوت ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں اور ان کی ہدایت پر مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما گوہر علی خان نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے میاں اسلم اقبال کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وفد میں شوکت یوسفزئی اور اسد قیصر بھی شامل تھے جبکہ قومی وطن پارٹی کے رہنما احمد نواز جدون، ہاشم بابر اور سکندر حیات خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی نے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کیو ڈبلیو پی سے تعاون طلب کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اعلان کیا تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور یہ صرف عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک وفد نے ایک روز قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں ملک میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی وفد سے ملاقات، آفتاب شیر پاؤ کا خیبرپختونخوا میں انتخابات پر تحفظات کا اظہار

اسے قبل پی ٹی آئی وفد قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، شوکت یوسفزئی اور بیرسٹر سیف شامل ہیں۔

قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں، ان کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون، حاجی غفران، نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چئیرمین سکندر حیات خان شامل ہیں۔

آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات ہوئی، جس میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی۔

پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا۔

پی ٹی وی وفد نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں۔

جمہوری وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کا قومی وطن پارٹی کے چئیرمن آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ہوا تھا، جس میں ملاقات کا وقت شام 5 بجے طے پایا تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں ۔

pti

اسلام آباد

Asad Qaiser

Aftab Sherpao

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

qaumi watan party

qwp