Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رضوانہ تشدد کیس: عدالت نے ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی

سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا
شائع 16 فروری 2024 04:12pm

اسلام آباد کج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملزمہ صومیہ عاصم پر فرد جرم عائد کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس کی سماعت سول جج عمر شبیر نے کی، جس میں ملازمہ رضوانہ کی والدہ اور ملزمہ صومیہ عاصم اپنے اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کردی، عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی جبکہ ملزمہ صومیہ عاصم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے ملزمہ صومیہ عاصم کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز کردیا اور اگلی سماعت پر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ صومیہ عاصم پر کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کا الزام ہے۔

اسلام آباد

district and session court

Civil Judge

rizwana

maid torture case

asim hafeez

rizwana torture case

somia asim