Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ہوشیار رہیں، الیکشن کمیشن کا بس ایک ہی اکاؤنٹ ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی آفیشل ہینڈل سے متعلق وضاحت
شائع 16 فروری 2024 04:20pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے متعلق وضاحت جاری کی گئی ہے۔

ایکس پر کی جانے والی پوسٹ میں الیکشن کمیشن اسکرین شاٹ کے ساتھ اپنے ’اصلی‘ ہینڈل کو دکھایا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ، ’عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا صرف ایک اصلی آفیشل Twitter ’X‘اکاونٹ ہے۔‘

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ یہ اکاؤنٹ GREY tick کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

صارفین کو بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب دیگر تمام Twitter ’X‘اکاونٹس جعلی ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

ecp twitter account