Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹری میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک

رنگ کی فیکٹری میں لگی آگ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں
شائع 16 فروری 2024 04:13pm

بھارتی دارالحکوت نئی دلی نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی 11 سے زائد جانیں نگل گئی۔

نئی دلی کے شمالی علاقے علی پور میں رنگ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ اُس وقت خطرناک ہو گئی، جب پوری عمارت اس کی زد میں آگئی۔

اگرچہ موقع پر فائر بریگیڈ عملے کو طلب کر لیا گیا تھا، تاہم آگ کی شدت کے باعث 11 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا، جس کے باعث عمارت کی چھت گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ آگ بھی مزید بھڑک گئی۔

آگ کی شدت کے باعث ساتھی گھر بھی لپیٹ میں آ گئے تھے تاہم فوری فائر بریگیڈ عملے نے صورتحال پر قابو پا لیا، اگرچہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

india

fire

factory