چیٹ جی پی ٹی بنانے والوں نے انقلابی اے آئی ماڈل متعارف کرادیا
مصنوعی ذہانت کے مرکزی پورٹل اوپن اے آئی نے ایک نیا اے آئی ماڈل ’سورا‘ متعارف کرایا جو دیے ہوئے مواد کی بنیاد پر ایک منٹ کی وڈیوز تیار کرسکتا ہے۔ ماہرین نے ’سورا‘ کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے ادارے کا بنایا ہوا ہے۔
’سورا‘ ایک ایسا اے آئی ماڈل ہے جسے بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل فی الحال آزمائشی بنیادوں پر چند فنکاروں اور ڈیزائنرز کو دیا گیا ہے۔ مختلف تجربات کی روشنی میں ان فنکاروں اور ڈیزائنرز نے بتایا ہے کہ ’سورا‘ کے مدد سے سوشل میڈیا میں ایک نیا انقلاب یقینی بنانا آسان ہو جائے گا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا کردار حقیقی زندگی میں بہت کچھ تبدیل کر رہا ہے اور اس حوالے سے نئی نسل کو خصوصی طور پر اور معاشرے کے تمام افراد کو عمومی طور پر بہت کچھ سکھانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قدم قدم پر الجھن محسوس نہ کریں۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ ’سورا‘ کا متعارف کرانے کا بنیادی مقصد لوگوں کو تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے معاملے میں زیادہ سے زیادہ مدد دینا ہے تاکہ ان کی زندگی میں معنویت کا گراف بلند ہو۔
Comments are closed on this story.