Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو اغوا کر لیا گیا،عمر ایوب کا الزام

اسلم گھمن پرپی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالاجارہا تھا،عمر ایوب
شائع 16 فروری 2024 09:09am

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کواغوا کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرپوسٹ میں عمر ایوب نے کہا کہ سیالکوٹ سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ اسلم گھمن پر یہ دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہو جائیں۔

عمر ایوب نےمزید لکھا کہ دھاندلی کے عمل اورجبری گمشدگیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

عمر ایوب خان نے اس مبینہ دھاندلی کے عمل اور جبری لاپتہ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

pti

umar ayub

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024