Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد قیصر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس

سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال
شائع 15 فروری 2024 07:55pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی زیرِ صدارت پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے اجلاس میں دھاندلی کے خلاف تحریک اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر نومنتخب ارکان کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ اور علی محمد خان بھی شریک ہوئے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے ملنے والے جوابات پر بھی بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخواہ، پنجاب اور وفاق میں حکومت سازی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ساتھ ہی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

meeting

Asad Qaiser