Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این پی کا بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے انکار

پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے، ایمل ولی خان
شائع 15 فروری 2024 05:32pm

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے پی ٹی آئی کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے آج نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت دی گئی، ان حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات موزوں نہیں۔

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیلئے نام دے دیا، دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی تمام جماعتوں سے بات ہوگی

ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کااعلان کرچکی، اب پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنا ان کے مینڈیٹ کو قبول کرنا ہے۔

ANP

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

Election Rigging