Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شجاعت حسین کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات

چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت کے ہمراہ موجود
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 06:45pm

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری وجاہت، چوہدری سالک، چوہدری شافع اور منتہا اشرف بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔

چوہدری شجاعت حسین نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں پرویز الہیٰ ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی مجموعی صورتحال اور خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

دو گھنٹے چالیس منٹ تک تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد چوہدری خاندان کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا ٹاک کے بغیر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Shujat Hussain

Adiyala Jail