Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 128 سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی لاء کی یقین دہانی پر سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹادی
شائع 15 فروری 2024 03:28pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی لاء نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے بتایاکہ سلمان اکرم راجہ کی کمیشن میں زیر التوا درخواست کو قانون کے مطابق سن کرفیصلہ کریں گے، عدالت نے ڈی جی لا کی یقین دہانی پرسلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرسماعت کی۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے عدالت کوآگاہ کیا کہ 12 فروری کا این اے 128 میں عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے رہے ہیں، غلطی الیکشن کمیشن سے ہوئی اس وجہ سے نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن فارم 49 کوبھی واپس لے رہے ہیں؟۔

عدالت نے ریمارکس دیے یہ باقی معاملات الیکشن کمیشن جاکر واضح کریں، ڈی جی لاء الیکشن کمئشن نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کی الیکشن کمیشن میں زیرالتواء درخواست کو قانون کے مطابق سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کے بیان کے بعد سلمان اکرم راجہ کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے عون چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ حلقہ این اے 128 سے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آئے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق محمد عون ثقلین ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پررہے تھے۔

عون چوہدری کی جیت: نور بخاری نے منفی تبصرے کرنے والوں کو خبردار کردیا

سلمان اکرم راجہ نے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے جس پر سماعت کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے 128 کا نتیجہ جاری کرنے سے روکا تھا۔

ECP

اسلام آباد

Notification

Election Commission of Pakistan (ECP)

awn chaudhry

Election 2024

Pakistan Elections 2024