Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پرانی باتیں چھوڑ کرآگے بڑھیں‘ ، صدرعارف علوی کا متحد ہونے کا مشورہ

'ملک کومتحدہ کرنے ضرور ہے جس کے بغیر کچھ ممکمن نہیں ہے'
شائع 15 فروری 2024 02:24pm

صدر مملکت عارف علوی نے اتحاد کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، ملک کومتحدہ کرنے ضرور ہے جس کے بغیر کچھ ممکمن نہیں ہے، سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث 2 آپشن دیے گئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ یہ میری آخری آخری تقاریر میں سے ہے، اوورسیزپاکستانیوں کےووٹ کاحق دلوانے کی کوشش کی، ہماری حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشن کا آئیڈیا لائی لیکن ہمارے آئیڈیا کو مسترد کیا گیا۔

عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے پرچی کے ساتھ کمپیوٹر پر ووٹ شمار کرنے کا بھی آپشن تھا، آج پورا ملک انتخابی نتائج پر سوالات اٹھا رہا ہے، اگر ای او ایم ہوتی تو آج یہ مسائل نہ ہوتے، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق اور ای وی ایم میرے دل کے بہت قریب تھے، ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، یہ سائنس کا زمانہ ہے اور نوجوان آئیڈیا ز کے کارخانے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو مسائل کا حل معلوم ہے لیکن لیڈر شپ کی کمی ہے، میرا احتساب سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، پرانی باتیں چھوڑیں آگے کی طرف بڑھیں، جب قومیں بھٹکتی ہیں تو لیڈرشپ کو سامنے آ کر قوم کی رہنمائی کرنی چاہیئے، آج پاکستان پر امراء کا قبضہ ہے، آج غریبوں کے ڈھائی کروڑ بچے اسکولز سے باہر ہے۔

صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 100 فیصد بچے اسکولز میں ہیں، اگر امراء کا قبضہ سیاست پر ہوگا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک کو متحد کرنے ضرورت ہے، اتحاد کے بغیر کچھ ممکمن نہیں ہے۔

صدر عارف علوی نے اگر اتحاد نہیں ہوگا تو بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، بہترین نظام کے لیے لیڈرشپ میں مشاورت، تجارت اور ملکی ترقی کا جذبہ ہونا چاہیئے، سقراط کو بھی اس کی سوچ کے باعث دو آپشن دیے گئے، سقراط کو کہا گیا کہ ملک چھوڑوں یا زہرپی لو ، سقراط نے ملک چھوڑنے کے بجائے زہر پی لیا۔

مزید پڑھیں

عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، صدر عارف علوی نے بیان جاری کر دیا

حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں: صدر مملکت

overseas Pakistanis

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

Electronic Voting Machine

President of Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

Pakistan Elections 2024