Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیلئے نام دے دیا، دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی تمام جماعتوں سے بات ہوگی

میاں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد
اپ ڈیٹ 15 فروری 2024 05:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزرات عظمیٰ کے لیے اپنے نامزد امیدوار کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے لیے عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے، یہ منظوری پارٹی کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی

اس حوالے سے اعلان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا۔ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمرایوب کووزارت عظمیٰ کا امیدوارنامزد کیا ہے۔

اسد قیصر نے عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ملکی سیاسی نامہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا، دھاندلی سے بننے والی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ اسد قیصرہم اسمبلی میں بیٹھ کرقانونی اور عوامی جنگ لڑیں گے۔

انہوں نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی آج شام تک احتجاج کی تاریخ دیں گے، پی ٹی آئی ملک بھر میں احتجاج تحریک شروع کرے گی۔ بچہ بچہ جانتاہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا۔

اسد قیصر نے بتایا کہ انہیں تمام سیاسی جماعتوں سےبات کرنےکاٹاسک دیا گیا ہے،الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج کرنے والی جماعتوں سےرابطہ کریں گے۔

احتجاج سے متعلق لائحہ عمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ایک دو روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے۔ جےیوآئی، جماعت اسلامی، اےاین پی اور قوم پرست جماعتیں سب سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کاسب سے بدترین الیکشن ہوا اورہم چاہتے ہیں آپس میں بیٹھ کرلائحہ عمل بنائیں۔ پاکستان میں ہونے والےحالیہ الیکشن کو دنیا بھی نہیں مان رہی۔

اسد قیصر نے امید ظاہر کی کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا وزیراعظم آئے گا۔

اس موقع پرموجود پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرسیف نے کہا کہ اسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کےاسپیکر ہوں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے امریکانے ہر دورمیں آمروں کی سرپرستی کی یا پھر کرپٹ لوگوں کو سپورٹ کیا ہے۔ امریکا الیکشن میں دھاندلی پرنظررکھے اور آواز اٹھائے۔

میاں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سالار خان بلوچستان میں وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اسمبلی اسپیکر کیلئے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ مرکز میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا اعلان پرسوں کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ جعلی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے، کسی جماعت کے ساتھ کوئی پاور شیئرنگ نہیں ہوگی، میاں اسلم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 180 سیٹیں جیت چکی ہے، بانی پی ٹی آئی سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پر بات ہوئی۔

pti

imran khan

Prime Minister

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024