Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عبدالاکبر چترالی کی پارٹی رکنیت معطل، جماعت اسلامی سے نکالنے کا فیصلہ

مولانا چترالی نے پارٹی ارکان پر جے یوآئی کے امیدوار سے رشوت لینےکے الزامات عائد کیے تھے
شائع 15 فروری 2024 01:44pm

امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمدننے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 سے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں جماعت اسلامی سے نکالنے کی سفارش کی ہے۔

مولانا چترالی کو ایک خط میں ان کی رکنیت معطل کرنے کی اطلاع دی گئی، انہوں نے پارٹی ارکان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوارسے ووٹ کے عوض مبینہ طور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے تھے۔

پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران لگائے گئے اپنے الزامات کی حمایت میں ثبوت فراہم کرنے اور کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے پشاور چلے گئے جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے بالائی نظم کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔

مولانا چترالی 2002 اور 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست سے منتخب ہوئے تھے تاہم اس بار وہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سے 51 ہزار ووٹوں کے بڑے فرق سے ہار گئے۔

مولانا چترالی کی رکنیت معطلی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جہاں ان کے حق اور مخالفت میں بحث کی جارہی ہے۔

JI

Abdul Akbar Chitrali

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results