Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی جاں بحق، ویڈیو

انڈیشیاء کے شہر جاوا میں دوستانہ میچ جاری تھا کہ اچانک آسمانی بجلی کھلاڑی پر آ گری
شائع 15 فروری 2024 12:14pm

انڈونیشیاء میں فٹبال میچ کے دوران بجلی گر گئی، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ فٹبالر آسمانی بجلی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

انڈونیشیاء کے شہر جاوا میں ہونے والے دوستانہ میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں کھلاڑی میچ میں مگن تھے کہ اسی دوران آسمانی بجلی گری۔

فٹبال میچ گزشتہ دنوں مقامی کلبز کے درمیان جاری تھا کہ اسی دوران اچانک فٹبال گراؤنڈ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والا 35 سالہ کھلاڑی سبطین کو اسپتال متنقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔

بجلی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی فٹبال میچ کھیلنے میں مگن تھے کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گری، جس کے فورا دیگر کھلاڑی بھی چوکنا ہو گئے۔

تاہم اسی دوران سبطین اچانک زمین پر جا گرا، جسے دیکھ کر دیگر کھلاڑی بھی سبطین کی جانب بھاگے اور اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی۔

Indonesia

weather