Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالا جا چکا ہے، ایف آئی اے
شائع 15 فروری 2024 11:27am

لاہور ہائیکورٹ نے سینئر اینکر اور صحافی عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض کی پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پنجاب حکومت اور ایف آئی اے نے سماعت کے دوران جواب جمع کروایا جس میں ایف آئی اے نے عدالت کو مطلع کیا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکال دیا گیا ہے اور استدعا کی کہ درخواست گزار کی درخواست کو خارج کیا جائے۔

عمران ریاض کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔

عمران ریاض خان نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

Lahore High Court

Journalists

imran riaz khan

Imran Riaz

news anchor