Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر تحریری معافی مانگ لی

آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی؟ ممبر سندھ نثار درانی کا استفسار
شائع 15 فروری 2024 01:03pm

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر معافی مانگ لی جبکہ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی؟ ہم آپ سے تھپڑ بازی کی توقع نہیں رکھتے تھے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکارکو تھپڑ مارنے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت فردوس عاشق عوان نے معافی مانگتے ہوئے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا جبکہ متاثرہ پولیس اہلکار کی جانب سے بھی تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا۔

ممبر سندھ نثار درانی نے فردوس عاشق اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کون ہوتی ہیں قانون ہاتھ میں لینے والی؟، ہم آپ سے تھپڑ بازی کی توقع نہیں رکھتے تھے۔

جس پر فردوس عاشق اعوان نے مؤقف اپنایاکہ میرے حلقے میں 381پولنگ اسٹیشنز تھے یہ واقعہ کہیں اور نہیں ہوا اس پولنگ اسٹیشنز پر ٹھپے لگ رہے تھے عجیب سا ماحول تھا ہجوم مجھ ہراساں کررہا تھا،پولیس تماشائی بنی ہوئی تھی، جوا ہوا غلط ہوا میں اس پر معافی مانگتی ہوں۔

2 رکنی بینچ کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آج کی سماعت کا حکم نامہ بعد میں جاری کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے تھپڑ مارنے کے حوالے سے تحریری طور پر معافی مانگ لی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا سفررکا نہیں بلکہ عبد العلیم خان کی قیادت میں جاری ہے ۔۔

فردوس عاشق اعوان نے آزاد ارکان کی استحکام پاکستان میں شمولیت کوخوش آئند قراردیا۔

واضح رہے 8 فروری کو این اے 70 سیالکوٹ کے پولنگ اسٹیشن گورمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار کو فردوس عاشق اعوان نے تھپڑ مارا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی

ECP

اسلام آباد

Firdous Ashiq Awan

Election Commission of Pakistan (ECP)

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)