11 سے 14 فروری تک مزید کتنے افغان باشندے پاکستان چھوڑ کر جاچکے؟ اعداد و شمار جاری
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری
پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 سے 14 فروری تک مزید 2 ہزار 505 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 812 مرد، 621 خواتین اور 1072 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 98 گاڑیوں میں 176 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 فروری 2024 تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 89 ہزار 464 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔
afghanistan
اسلام آباد
immigrants
Illegal Afghan Residents
Illegal immigrants
Illegal Afghan Immigrants
AFGHAN REFUGESS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.