Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو ہمارا ساتھ دیں، شوکت بسرا

ہماری 170 سیٹیں ہیں، اپنی نشستوں کیلئے ہر حد تک جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 14 فروری 2024 11:30pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ ایک شخص کو دیوار سے لگایا گیا، اس نے پورا نظام عیاں کردیا۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح کے الیکشن سے ملک میں استحکام آجائے گا۔

شوکت بسرا نے دعوی کیا کہ ہماری 170 سیٹیں ہیں، اپنی نشستوں کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

حکومت سازی کے لئے بننے والے اتحاد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے ملک کا بیڑاغرق کردیا، یہ سب ایک ہی تھالی کےچٹےبٹے ہیں، یہ اب بندر بانٹ کررہے ہیں۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کو مال غنیمت سمجھا ہوا ہے، الیکشن سے پاکستان کونقصان ہوا ہے، علی امین گنڈا پور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے تھے، اب انھیں کے پی وزیر اعلیٰ کے امیدوار کیلئے نامزد کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ چھینا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات میں ٹھپےمارےگئے، پولنگ اسٹیشنز خریدے گئے۔

رؤف صدیقی نے کہا کہ ماضی میں بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی، مردم شماری میں بھی آبادی کو کم گنا گیا۔

رہنما ن لیگ سلمٰی بٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑنا نیچرل تھا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی مفادات کیلئے بن رہی ہے، ہم سے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مخلوط حکومت میں فیصلے اکیلے نہیں کیے جاتے، مخلوط حکومت چلانا آسان کام نہیں ہوتا۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results