Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: آزاد امیدوار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر علاقہ مکین برہم، گھر کا گھیراؤ کرلیا

اعجاز سواتی نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ فروخت کیا، علاقہ مکین
شائع 14 فروری 2024 09:13pm

کراچی کے علاقے ملیر سے منتخب آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔

اعجاز سواتی پی ایس 88 ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے تھے، اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام، دوستوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے پیپلز پارٹی میں شامل ہورہا ہوں، امید ہے پیپلز پارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں۔

سانحہ 9 مئی : 30 روپوش ملزمان اشتہاری قرار، ایک خاتون کو 9 سال کی سزا

تاہم، ان کے اس اعلان کے بعد علاقہ مکینوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے اعجاز سواتی کے گھر کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

عوام کا کہنا تھا کہ اعجاز سواتی نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ فروخت کیا ہے۔

اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 86 ہوجائے گی۔ آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

karachi

Pakistan People's Party (PPP)

PTI Independent Candidates

Ejaz Swati

PS 88