Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اسمبلی کے رکن رضا حیات ہراج اور 8 آزاد ارکان پنجاب اسمبلی ن لیگ میں شامل

اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 11:08pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب

آزاد ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید 8 ارکان پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 144 خانیوال سے آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے رضا حیات ہراج بھی ن لیگ کی کشتی میں سوار ہوگئے۔

چاروں نومنتخب ارکان نے صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ میں آنے والوں میں پی پی 132 سے سلطان باجوہ اور پی پی 288 سے حنیف پتافی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیا کرلی۔

چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کرنے والے چاروں ارکان نے پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کے مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

مسلم لیگ ن کی وزیراعلی پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز سے ملاقات میں پی پی 225 لودھراں سے شازیہ ترین اور پی پی 283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ماضی کی تباہی سےعوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہمکنار کریں گے۔

رضا حیات ہراج سمیت تین مزید آزاد ارکان پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

خانیوال سے رضا حیات ہراج پینل نے صدر ن لیگ شہباز شریف سے ملاقات کی۔

رضا حیات ہراج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 خانیوال سے کامیاب ہوئے۔

پی پی 205 سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 سے اصغر حیات ہراج نے انتخابات میں فتح حاصل کی۔

رضا حیات ہراج، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو معاشی خطرات سے بچانے کے ایجنڈے پر اتحادی حکومت بنا رہے ہیں، قوم کا مینڈیٹ ہے کہ سب مل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں۔

Pakistan Politics

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results