Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت سے اعجاز الحق کی ملاقات، حکومت سازی اور ملکی صورتحال پر بات چیت
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 10:31pm

اسلام آباد : (دنیانیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر ملک کے لیے جو بھی خدمت کریں کریں گے،اعجازالحق کا خیال ہے مجھے وقت دیں، مشاورت کے بعد بتاؤں گا۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چوہدری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیئے۔

مسلم لیگ ق رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔

اسلام آباد

PMLQ

Chaudhry Shujat Hussain

Ijaz ul Haq

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PML Zia

government building