Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

تاخیر سے چلان جمع کروانے پر محکمہ پراسیکیویشن کے 3 کلرکس کی سروس ضبط اور جرمانہ عائد

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا تاخیر سے چلان جمع کروانے پر نوٹس، 3 کلرکس کو سزائیں سنادیں
شائع 14 فروری 2024 01:27pm

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے تاخیر سے چلان جمع کروانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پراسیکیویشن کے کلرکس کو سزائیں سنا دیں تین کلرکس کی دو، دو سال کی سروس ضبط اور 25 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی۔

پنجاب بھر میں پراسیکیوشن اور تفتیشی افسران کی جانب سے عدالتوں میں چالان تاخیر سے جمع کروانا معمول بن گیا۔

اس حوالے سے متعدد شکایات سائلین کی جانب سے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو جمع کروائی گئیں، جس پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے تاخیر سے چالان جمع کروانے پر انکوائری کا حکم دے دیا۔

تاخیر سے چالان جمع کروانے پر 3 کلرکس کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نےاعلیٰ عدالتی فیصلہ جات کا حوالہ دیتے ہوئے 3 جونئیر کلرکوں مزمل حسین، عامر حسین اور سلمان اختر کو سزائیں سنا دیں۔

تینوں کلرکس کی 2، 2 سال کی سروس ضبط اور 25 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

lahore

Prosecutor General Punjab

Syed Farhad Ali Shah

Prosecution Department Clerks

punishment