Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، تاحال شناخت نہ ہوسکی

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہو گئے
شائع 14 فروری 2024 11:49am

کراچی کے علاقے قائد آباد مرغی خانہ پل پر فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ہلاک ہونے والے 30 سالہ ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برکت نامی ملزم لوٹ مار کررہا تھا، شہریوں نے مزاحمت کرکے ملزم کو ہلاک کردیا، پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا ہے۔

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

سیالکوٹ کے تھانہ رنگ پورہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کے اپنے ہی ساتھی 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کا ساتھی گولی لگنے سے ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا زخمی ہونے والا ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے ڈاکو کی شناخت شعیب اور عامر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

گزشتہ روز کوتوالی کے علاقہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی بھی ہوا تھا۔

firing

karachi

Sialkot

Police Encounter

robbers killed

qaidabad