Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے قومی اسملی کے مزید 31 حلقوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 48 حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا
شائع 14 فروری 2024 01:55pm

عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسملی کے مزید 31 حلقوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے 48 حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

کراچی: قومی اسمبلی کی21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کراچی کی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تاہم این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیوایم کے 14 اور پیپلز پارٹی کے 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 229 ملیر ون سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار، این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ اور این اے 231 ملیر تھری سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

این اے 232 کورنگی کراچی ون سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، این اے 23 کورنگی کراچی ٹو سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف، این اے 234 کورنگی کراچی تھری سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ اور این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر جبکہ این اے 237 کراچی شرقی تھری سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی اور این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

علاوہ ازیں این اے 240 کراچی ساؤتھ ٹو سے ایم کیو ایم کے ارشد وہرا، این اے 241 کراچی ساؤتھ تھری سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، این اے 242 کراچی کیماڑی ون سے ایم کیو ایم کے سید مصطفیٰ کمال، این اے 243 کراچی کیماڑی ٹو سے پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل جبکہ این اے 244 کراچی غربی ون سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور این اے 245 کراچی غربی ٹو سے ایم کیو ایم کے سید حفیظ الدین کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کراچی غربی تھری سے ایم کیو ایم کے سید امین الحق، این اے 247 کراچی سینٹرل ون سے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن، این اے 248 کراچی سینٹرل ٹو سے ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، این اے 249 کراچی سینٹرل تھری سے ایم کیو ایم کے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 کراچی سینٹرل فور سے ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 40 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 22 فروری تک تمام درخواستوں پر فیصلہ کرے، اصل بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی گڈ وِل ہونی چاہیئے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے این اے 70 اور پی پی 45 کے نتائج روک دیے

حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افراد جاں بحق

پی کے 73 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ

قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 10 مزید حلقوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

این اے 82 سرگودھا سے ن لیگ کے ملک مختار احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ این اے 93 چنیوٹ سے آزاد امیدوار غلام محمد، این اے 94 چنیوٹ سے ن لیگ کے قیصر احمد شیخ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس کے علاوہ این اے 98 فیصل آباد سے ن لیگ کے شہزاد بابر، این اے 112 ننکانہ سے ن لیگ کی شزرہ منصب علی کھرل، این اے 124 لاہور سے ن لیگ کے رانا مبشر اقبال، این اے 125 لاہور سے ن لیگ کے محمد افضل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 126 لاہور سے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر، این اے 129 لاہور سے ازاد امیدوار میاں اظہر، این اے 141 ساہیوال سے ن لیگ کے سید عمران احمد شاہ کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

karachi

Notification

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

national assembly seats