Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افراد جاں بحق

گزشتہ 2 روز سے مسلح جتھے آر او آفس کے سامنے جمع تھے
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 08:45am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو سوال اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا۔

گزشتہ 2 روز سے مسلح جتھے آر او آفس کے سامنے جمع تھے، دوبارہ گنتی کے دوران آر او کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

باجوڑ میں انتخابی امیدوار، چمن میں اے این پی رہنما قتل، بلوچستان میں پی پی دفاتر پر حملے

بلوچستان ، کراچی اور ایبٹ آباد میں بم دھماکے اور فائرنگ، ایک جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان

quetta

vote counting

Hub

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results