Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اشارہ دے دیا

شہباز شریف سے ملاقات میں شکایتوں کے انبار لگا دیے
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 12:16am

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سربراہ جے یو آئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

ذرائع کے مطابق دورانِ ملاقات مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کیا، اور مبینہ دھاندلی کی شکایات کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا؟

خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم، پی ٹی آئی سے منہ پھیر لیا

مولانافضل الرحمان نے شہباز شریف کو کہا کہ جماعت کی اکثریت کی رائے ہےکہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں، کل مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا، جو بھی فیصلہ ہوا وہ آپ کو آگاہ کردوں گا۔

چیئرمین سینیٹ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

صادق سنجرانی بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔

چیئرمین سینیٹ اور سربراہ جے یو آئی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور بلوچستان کی حکومت سازی پر بات چیت ہوئی۔

Shehbaz Sharif

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)