Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے خیبرپختونخواہ میں پولنگ پر سوالات اٹھا دیئے

فافن سے بھی جائزہ لینے کی اپیل، اطلاعات ہیں مسلح افراد ایک پارٹی کو ووٹ ڈلواتے رہے، شہباز
اپ ڈیٹ 14 فروری 2024 12:41am

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن شکایات درج کرانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

جب کہ شہباز شریف نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایک صوبے میں مسلح افراد ایک پارٹی کو ووٹ دلاتے رہے۔

منگل کو صحافی وقار ستی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’خیبرپختونخوا میں الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کے انکشافات ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں آر اوز نے بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کیں‘۔

وقار ستی نے لکھا کہ ’اس صوبے میں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ انتہائی مشکوک ہے۔ الیکشن کمیشن اور مُتعلّقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حقائق جلد سامنے آنے والے ہیں‘۔

عمران خان کی کس بات پر پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تبدیل کی

مسلم لیگ ن، پی پی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق حکومت سازی کیلئے ایک ہوگئے

سب سیاسی جوڑ توڑ میں لگے رہے، پی ٹی آئی نے بڑا بم گرا دیا

وقار ستی کے اس ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ ’سب کو اس پر آواز اٹھانی چاہیے، ہمیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں ثبوتوں کے ساتھ کافی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اپنے لوگوں کو ای سی پی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ فافن کو کے پی کے میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا بھی جائزہ لینا چاہیے‘۔

مریم کے اس بیان سے قبل اپنی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے ڈھکے چھپے انداز میں الزامات عائد کیے۔

Maryam Nawaz

Fafen

Election Commission of Pakistan (ECP)

KPK Election Results

Election Rigging