Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ

الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے زبردست قسم کی دھاندلی کی، حافظ نعیم الرحمان
شائع 13 فروری 2024 10:03pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

کراچی میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ( جی ڈی اے) اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کےدرمیان ملاقات ہوئی، جس میں جماعت اسلامی نے جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

جی ڈی اے وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نور حق کا دورہ کیا، وفد میں ڈاکٹر صفدرعباسی، سردارعبدالرحیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔

جی ڈی اے وفد نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات کے نتائج کےخلاف مشترکہ احتجاج پرغور کیا گیا۔

صفدر عباسی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن میں جو تماشا ہوا ہے وہ پورے ملک نے دیکھا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن میں ایم کیوایم کو کھلی چھوٹ دی گئی، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے زبردست قسم کی دھاندلی کی۔

اس موقع پر جے ڈی اے رہنما صفدرعباسی نے کہا کہ انتخابات میں لکھے ہوئے فیصلوں کو سنایا گیا، جس طرح لوگوں کو جتوایا گیا یہ جمہوریت کے نام پر مذاق ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results