Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

وزیراعظم شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم، نواز شریف نے اپنا فیصلہ سنا دیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کی بیٹھک
اپ ڈیٹ 13 فروری 2024 11:55pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کے حوالے سے پارٹی کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ دوسری طرف حکومت سازی کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کا اجلاس ہورہا ہے، شہبازشریف اور آصف زرداری سمیت دیگر رہنما چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ن لیگ کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے، جبکہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کو اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ آج پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کی بیٹھک بھی لگی جس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، صدر ن لیگ شہبازشر یف، سابق صدر آصف زرداری، یوسف رضاگیلانی، قمر زماں کائرہ ، ڈاکٹر عاصم، کالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سیاسی رہنماء شریک ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم، پی ٹی آئی سے منہ پھیر لیا

صادق سنجرانی اور دیگر سیاسی قائدین نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد ان کی خیریت دریافت کی۔ سربراہ ق لیگ نے چیئرمین سینیٹ اور دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

اس اہم ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت ، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور خالد مقبول صدیقی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سازی کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results