Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے 40 سے زائد حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں، تحریری فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن تمام شکایتوں پر 22 فروری سے پہلے فیصلہ کرے، عدالت
شائع 13 فروری 2024 07:33pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کےچالیس سے زائد حلقوں کے نتائج کےخلاف درخواستیں نمٹادیں، عدالت عالیہ نے درخواستوں پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت عالیہ نے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال اور دیگر کےخلاف تمام درخواستیں نمٹائیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کی شکایت کا قانون کےمطابق فیصلہ کرے۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام شکایتوں پر22 فروری سے پہلے فیصلہ کرے۔

تحریری فیصلے میں سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فارم 45 یا 47 کا ریکارڈ سے جائزہ لے، اگر کوئی بےضابطگی پائی جائے تو الیکشن کمیشن اسے دورکرے۔

عدالت نے کہا کہ اس کے بعد متاثرہ فریق متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں، تمام درخواست گزاروں نے ایک جیسے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results