Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے اتحاد کے اعلان پر مجلس وحدت المسلمین نے جواب دیدیا

آزاد خارجہ پالیسی، مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار کا ذکر
شائع 13 فروری 2024 07:02pm

حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے متحدہ وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ اتحاد کے اعلان پر چئریمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر نے جواب دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب اراکین اسمبلی کی مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت کے فیصلے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین عمران خان کی اپنی جماعت ہے اور وہ اس جماعت کے حوالے سے جو چاہے فیصلہ کر سکتے ہیں، ہم اسے بلامشروط اور من وعن قبول کریں گے‘۔

وزارتیں لیے بغیر پیپلز پارٹی وفاق میں ن لیگ کی حمایت کرے گی، پی ٹی آئی حکومت کا امکان ختم ہوگیا، بلاول

علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ ’ہمارا روز اول سے یہ مؤقف بھی رہا ہے اور ہم نے اپنے عمل و کردار سے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کسی جماعت پر بوجھ نہیں بنتے بلکہ مشکل وقت میں باوفا دوست بن کر ساتھ نبھاتے ہیں‘۔

سب سیاسی جوڑ توڑ میں لگے رہے، پی ٹی آئی نے بڑا بم گرا دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد، آزاد خارجہ پالیسی، داخلی خودمختاری، سرحدوں کے تحفظ، عالمی طاقتوں کی غلامی سے انکار، مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات اور گلگت بلتستان کے لیے آئینی حقوق کے حصول کے بیانیہ کی بنیاد پر ہے، جو خون کے آخری قطرے تک قائم رہے گا‘۔

علامہ راجہ ناصر نے لکھا کہ ’عمران خان کی قیادت میں پوری قوم مل کر وطن عزیز کو ایک آزاد، خود مختار اور باوقار ریاست بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی‘۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results

PTI Independent Candidates

PTI MWM Coalition

Allama Raja Nasir