Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

این اے 64 گجرات : پرویز الہٰی کی اہلیہ کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

پوسٹل بیلٹ کے علاوہ ہمیں کوئی بیلٹ نہیں دکھایا گیا، قیصرہ الہٰی
شائع 13 فروری 2024 05:50pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

قومی اسمبلی کی گجرات کی نشست این اے 64 سے الیکشن ہارنے والی پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گجرات کے حلقہ این اے 64 کے امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ قیصرہ الہٰی نے کہا کہ پوسٹل بیلٹ کے علاوہ ہمیں کوئی بیلٹ نہیں دکھایا گیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ میرے ووٹ ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں، ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر رہے ہیں۔

امیدوار جماعت اسلامی راجہ ساجد شریف نے کہا کہ اس الیکشن میں بی بی قیصرہ الہیٰ جیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا الیکشن فراڈ ہے ، اس الیکشن میں تیسرے نمبر کے امیدوار کو جتوایا گیا۔

اس موقع پر امیدوار ٹی ایل پی عبدالکریم نے کہا کہ ہمیں آر او دفتر کے چکر لگوائے جاتے رہے۔

انھوں نے بھی حلقے سے الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

امیدوار مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ بیلٹ پیپرز پر فورجری نمایاں ہے ، اس الیکشن میں کھلی دھاندلی اور ووٹ چوری ہوئے۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results