Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آزاد امیدواروں کو ن لیگ میں شامل کرنا غلط ہے، مفتاح اسماعیل

عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، سابق وزیر خزانہ
شائع 13 فروری 2024 05:14pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق دور حکومت میں وزیرخزانہ کے فرائض انجام دینے والے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ن لیگ میں شامل کرنا غلط ہے۔

مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہمیں بہتر کل کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید لکھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو تسلیم کرنا ہوگا ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے، پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدواروں کو ن لیگ میں شامل کرنا غلط ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results